June 13, 2024 | 05:31 am

ویسٹ انڈیز کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور جانسن چارلس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، شرفین رادرفورڈ نے 39 بالز پر 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ٹاروبے میں کھیلے جارہے گروپ سی کے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی فتح اسے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچا دے گی۔

دوسری جانب ایونٹ میں نیوزی لینڈ کا یہ دوسرا میچ ہے، پہلے میچ میں اسے افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

میچ سے قبل گروپ سی کے پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان 2 میچز میں 2 فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز بھی 2 میچز میں 2 فتوحات کے ساتھ رن ریٹ کی بنیاد پر دوسرے نمبر پر ہے۔

نیوزی لینڈ نے گروپ میں ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے شکست ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کا آخری نمبر ہے۔