June 12, 2024 | 10:53 pm
تسلیم کرنا چاہیے بطور ٹیم ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے، نسیم شاہ

رپورٹ: سید یحیٰ حسینی۔۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہم کو تسلیم کرنا چاہیے کہ بطور ٹیم ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے۔
ورلڈ کپ میں امریکا اور بھارت کے ہاتھوں شکست پر بات چیت کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کی طرح ہم کھلاڑی بھی بہت افسردہ ہیں۔
ورلڈکپ کی مشکل پچز پر بات کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کے تیز بولر بولے ہم پیشہ ورانہ کرکٹرز ہیں، ہم کو ہر صورتحال میں کھیلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیلے۔
انکا کہنا تھا کہ کپتان بابر اعظم سے گلہ نہیں کہ انہوں نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کے لیے کیوں نہیں بھیجا، ہوسکتا ہے کہ مجھ سے بھی شارٹ نہیں لگتا۔
نسیم شاہ نے کہا کہ بات ہو رہی ہے کہ فلوریڈا میں بارش ہے، ہم تو صرف اتنا سوچ رہے ہیں، میچ ہو ہم اچھے مارجن سے جیتیں۔
مزید خبریں
-
ویمن باکسنگ چیمپئن شپ: 14 ویمن باکسنگ ٹیموں کی 112 باکسرز کی شرکت
-
چیمپئنز ٹرافی: بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
-
چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی
-
انگلینڈ کے بین ڈکٹ چیمپئنز ٹرافی کیلئے فٹ قرار
-
ایشین یوتھ جوجٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی
-
پاکستان ٹینس فیڈریشن نےپہلی بارغیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں
-
پاکستان ٹیم میں پوٹینشل ہے ہم چیمپئنز ٹرافی جیت سکتے ہیں: سلمان علی آغا
-
آسٹریلیا کو سری لنکا کے ہاتھوں دوسرے ون ڈئے میں بھی شکست
-
ہم 280 رنز کرنا چاہتے تھے مگر نیوزی لینڈ کے بولرز نے دباؤ میں رکھا: کپتان محمد رضوان
-
سلمان آغا سہ فریقی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار
-
پچھلے اور آج کے میچ میں خوشدل شاہ نے اچھی بولنگ کی، عاقب جاوید
-
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پریکٹس میچ، افغانستان کو 144 رنز سے شکست