امریکہ اور بھارت سے میچ ہارنے پر عدالت میں پٹیشن دائر

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی امریکہ اور بھارت کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے خلاف گوجرانوالہ میں وکیل نےعدالت میں پٹیشن دائرکردی ہے۔
وکیل کی جانب سے رٹ پٹیشن ایڈیشنل سیشن جج تمثال زیب نعیم کی عدالت میں دائر کی گئی۔
رٹ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ کپتان اورٹیم اراکین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے جبکہ ٹیم مینجر ، کوچ اور چیف سلیکٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
اس حوالے سے عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ اروپ21جون کو رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔ عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو اپنے پہلے گروپ میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پھر اس کے بعد روایتی حریف بھارت نے 6رنز سے زیر کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اگر مگر کے ساتھ اب بارش کے چکر میں بھی پھنس گئی ہے، جمعے کو امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان شیڈولڈ میچ میں 91 فیصد برسات کا امکان ہے ، اگر یہ میچ بارش کی نذر ہوگیا تو امریکا کو ایک پوائنٹ ملنے کے بعد پاکستان سُپر ایٹ مرحلے سے آؤٹ ہوجائے گا۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا اور بھارت کے خلاف مایوس کن پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم میں بڑے آپریشن کی تیاریاں ہو رہی ہیں ۔۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے امریکا سے وطن واپس آتے ہی بورڈ عہدیداروں ، سابق کرکٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے اور بڑے فیصلے متوقع ہیں ، قومی ٹیم سے چند کھلاڑیوں کی چھٹی کا بھی امکان ہے ۔
-
رشبھ پنت کو بچانے والے نوجوان کی گرل فرینڈ کیساتھ خودکشی کی کوشش، لڑکی ہلاک
-
کراچی گرامر اسکول نے ریفلیکشنز اسکول ٹورنامنٹ جیت لیا
-
ابھی تک اپنی پلیئنگ الیون فائنل نہیں کی، تیاری کا اچھا وقت مل گیا، مچل سینٹنر
-
افغانستان کرکٹ ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریوں کا آغاز
-
چیمپئنز ٹرافی: بھارتی کھلاڑی فیملی کے بغیر یو اے ای جائیں گے، نئی پالیسی پر عمل شروع
-
شاہین آفریدی،سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ
-
انگلینڈ کے آلراونڈر جیکب بیٹھل چیمپئنز ٹرافی سے آوٹ
-
کپتان نجم الحسین شنٹو چیمپئنز ٹرافی میں حیران کرنے کیلئے پر اُمید
-
آئی سی سی نے سرفراز احمدکو چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقرر کردیا
-
چیمپئنز ٹرافی: وارم اپ میچز کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
-
پی ایف ایف کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو طلب