June 12, 2024 | 11:59 am

اعظم خان پر کیریبین لیگ کا اظہار اعتماد

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناکام رہنے والے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کیریبین لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

 ایمازون واریئرز نے غیرملکی کھلاڑیوں کی سائننگ مکمل کرلی۔ صائم ایوب اور اعظم خان ایک بار پھر ایمازون واریئرز کی نمائندگی کریں گے۔

 وارئیرز کے کھلاڑیوں میں عمران طاہر، شمرون ہٹمیئر، شائے ہوپ، روماریوشیفرڈ ،گوڈاکیش موتی، رحمان اللہ گرباز، کیون سنکلیئر، ڈوائن پریٹوریئس، کیمو پال ، شمار جوزف ، کیولون اینڈرسن اور جونیئر سنکلییئر شامل ہوں گے۔