June 12, 2024 | 11:38 am

رونالڈو کی ٹریننگ دیکھنی ہے تو 800 یورو کا ٹکٹ لینا ہوگا


یوروکپ فٹبال کا جرمنی میں 14جون سے آغاز ہورہا ہے، یورپ کی ٹاپ ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کررہی ہیں۔

یوروکپ فٹبال ٹورنامنٹ میں پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

مقامی منتظمین نے انہیں ٹریننگ کرتے دیکھنے کے خواہشمند پرستاروں کیلئے 800یورو کی ٹکٹ مقرر کردی ہے۔

پرتگالی ٹیم جمعہ کو جرمن شہر ویسٹ فیلیا میں ٹریننگ کرے گی۔