June 12, 2024 | 10:35 am

حسن علی جنریٹر اسٹائل جشن مناتے ہوئے ایک بار پھر انجرڈ

فاسٹ بولر حسن علی اپنا مخصوص ’’جنریٹر‘‘ اسٹائل جشن مناتے ہوئے ایک اور بار پھر انجرڈ ہوگئے۔

ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وکٹ لینے کے بعد جوں ہی انہوں نے جشن منانا شروع کیا ویسے ہی وہ زمین پر بیٹھ گئے اور میڈیکل اسٹاف کو مدد کے لیے طلب کرلیا۔

حسن علی کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ وکٹ لینے کے بعد حسن علی دنیا کا خطرناک ترین جشن منا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حسن علی وکٹ لینے کے بعد اپنے جشن کا مخصوص انداز کرتے ہوئے یہ پہلی مرتبہ انجرڈ نہیں ہوئے بلکہ سال 2018 میں زمبابوے کے خلاف بھی ان کے ساتھ ایسا ہوچکا ہے۔