June 12, 2024 | 10:27 am

محسن نقوی سابق چیف ذکا اشرف والی غلطی دہرا رہے ہیں: راشد لطیف

محسن نقوی سابق چیف ذکا اشرف والی غلطی دہرا رہے ہیں: راشد لطیفٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور بڑی سرجری کے حوالے سے چیئرمین محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ محسن نقوی بھی ذکاء اشرف والی غلطی کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے کہا کہ ابھی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئی، تبدیلیوں اور سرجری کی باتوں کا اثر ٹیم پر پڑ سکتا ہے۔

راشد لطیف نے کہا کہ ٹیم کیا سوچ رہی ہوگی کہ چیئرمین نے دو میچوں کے بعد ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

اگذشتہ سال اکتوبر میں بھارت میں ورلڈ کپ کے دوران ذکا ء اشرف نے ایسے وقت میں مشاورت کی باتیں شروع کردی تھیں جب پاکستان کے تین گروپ میچ باقی تھے ۔جس کا ٹیم کو ناقابل تلافی نقصان ہوا جو وہ اب تک بھگت رہی ہے۔