June 12, 2024 | 09:47 am

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کرکٹ ٹیم فلوریڈا پہنچ گئی

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے اگلے میچ کے لیے نیویارک سے فلوریڈا پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کو آرام کرے گی۔ قومی ٹیم کے چند کھلاڑی شام میں آئی سی سی کرکٹ فار گڈ سرگرمی میں حصہ لیں گے۔

خیال رہے کہ لاڈرہل فلوریڈا میں پاکستان ٹیم آخری گروپ میچ 16 جون کو آئرلینڈ سے کھیلے گی۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 16 جون کو شیڈولڈ پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ میں  بارش کے 47 فیصد چانسز ہیں۔ 

گزشتہ روز نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کی پہلی فتح کا ذائقہ چکھ لیا، قومی ٹیم نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

اس میچ سے قبل پاکستان ٹیم کو لگاتار دو میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ قومی ٹیم کو امریکہ کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست کا بوجھ اٹھایا پھر بھارتی ٹیم نے 6 رنز سے میچ اپنے نام کیا تھا۔