August 08, 2020 | 09:37 am

سری لنکا اور بنگلہ دیش ملتوی شدہ سیریز اکتوبر میں کھیلنے پر متفق

srilanka aur bangladesh multawi shuda series october mein khailny par mutafiq
سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان جولائی اگست کی ملتوی شدہ سیریز اکتوبر میں کراوئے جانے پر اتفاق ہورہا ہے۔

سری لنکا بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک میں نہ صرف دورہ ری شیڈول کرنے پر اتفاق ہوا ہے بلکہ ساتھ میں 3ٹی 20 میچزکے لئے بھی بات ہوئی ہے۔

بنگلہ دیش 3 ٹیسٹ کے ساتھ محدود اوورز کے میچ کھیلنا چاہتا ہے جبکہ سری لنکا 3کی بجائے 2ٹیسٹ کھیلنے کی کوشش میں ہے ۔

یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ بنگلہ دیش نے دورے کو ری شیڈول کرنے کی کاوشیں تیز کردی ہیں۔

ٹیم نے جولائی،اگست میں 3ٹیسٹ میچ کھیلنے تھے جو آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ تھے لیکن بورڈ نے24جون کو دورہ ملتوی کردیا تھا۔