May 30, 2024 | 08:24 am

آؤٹ آف فارم شاداب کو شائقین نے گھیر لیا

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو خراب فارم کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔

کارڈف میں بارش سے متاثرہ میچ کے بعد پاکستانی شائقین نے شاداب خان کو گھیر لیا اور ان کی فارم کے حوالے سے بات چیت کی۔

اس موقع پر شاداب خان نے پرستاروں کو آٹو گراف دیئے اور خاموشی سے  تصاویر بنوائیں پھر جواب دیئے بغیر آگے بڑھ گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچز آج اوول میں ساڑھے 10 بجے کھیلا جائے گا۔