پاکستان ویمن کیلئے ون ڈے ورلڈکپ میں براہ راست جگہ بنانا مشکل
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ اگلے سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات معدوم ہوگئےہیں، انگلینڈ سے سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کو اب ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا ۔
انگلینڈ سے تین میچز کی سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کے آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں تمام میچز مکمل ہوگئے ہیں اور 24 میچز میں 17 پوائنٹس حاصل کئے ۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2025 کیلئے ون ڈے چیمپئن شپ کی ٹاپ چھ ٹیموں نے کوالیفائی کرنا ہے ۔ ویمن چیمپئن شپ سے ٹاپ چھ ٹیموں نے کوالیفائی کرنا ہے ۔ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا پوائنٹس کی بنیاد پر کوالیفائی کرچکے ہیں جبکہ بھارت بطور میزبان ایونٹ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرچکا ہے ۔
پاکستان ابھی 17 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ چھ پر ہے لیکن اگلے ماہ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان ہونیوالی سیریز کے نتیجہ خیز ہونے کی صورت میں کوئی ایک ٹیم پاکستان کی جگہ ٹاپ چھ میں آجائے گی ۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز دونوں کے 14، 14 پوائنٹس ہیں اور جس ٹیم نے دو میچز جیت لیے وہ 18 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان پر سبقت لے جائے گی ۔
اگر یہ تینوں میچز بارش سے متاثر بھی ہوئے تو سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے 17، 17 پوائنٹس ہوجائیں گے۔ اس کے بعد پھر سری لنکا کو اگست میں آئرلینڈ سے بھی سیریز کھیلنی ہے اور ویسٹ انڈیز کی سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش سے سیریز باقی ہے ۔
-
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق فیصلہ کل متوقع
-
بھارت نے پاکستان کو ہراکر جونئیر ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا
-
زمبابوے کیخلاف تیسرا ٹی20: قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں
-
بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں اوپن ٹریننگ سیشن سے پریشان کیوں ہوگئی؟
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان کی تنزلی
-
جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
-
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاہین اور ساجد کیوں نہیں شامل؟ عاقب جاوید کا بیان
-
دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کا اعلان
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
-
فیفا فرینڈلی میچ: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کراچی سے دوحہ روانہ
-
قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام نے اسپیڈ پکڑ لی
-
سر ڈان بریڈمین کی 80 سال پرانی 'بیگی گرین کیپ' کروڑوں روپے میں نیلام