نوجوان فٹبالرز اے ایف سی انڈر17، انڈر20 ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان کے نوجوان فٹبالرز اے ایف سی انڈر 17 اور انڈر 20 ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم رہ گئے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے دونوں ایونٹس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی۔
اے ایف سی نے ایشین انڈر 17 اور ایشین انڈر 20 ایونٹس کےلیے ٹیموں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں پاکستان کا نام شامل نہیں۔
ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی نے ایونٹ میں اینٹری کی تصدیق نہیں کی تھی جس کی وجہ فیفا سے فنڈز نہ ملنا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ایف ایف کی ہر ایونٹ میں شرکت فیفا فنڈنگ سے مشروط ہوتی ہے۔ ہر ایونٹ سے قبل پی ایف ایف فیفا کو اس کی تفصیلات بھیجتا ہے، منظوری کے بعد پھر اس میں شرکت کی تصدیق کرکے اخراجات کا تخمیہ لگایا جاتا ہے
ذرائع کے مطابق پی ایف ایف نے ان دونوں یوتھ ایونٹس کےلیے بھی تفصیلات بھیجی تھیں لیکن فیفا سے فنڈنگ پر جواب نہیں آیا۔
دوسری جانب ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف کو ماضی کے ایونٹس کے اخراجات کے باوجود فنڈز جاری نہیں ہوئے جس کی وجہ سے فیڈریشن پر بڑی رقم تاحال واجب الدا ہے۔
-
پاکستان کا جنوبی افریقہ کو فیصلہ کن میچ میں 154 رنز کا ٹارگٹ
-
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج خصوصی طیارے سے لاہور پہنچ جائیں گی
-
جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلدنگ کرنے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم آج لاہور پہنچے گی
-
بھارتی خفیہ ایجنسی نے بھارت بنگلادیش سیریز پر جھوٹا الرٹ جاری کردیا
-
چیمپئنز کپ میں شریک ٹاپ پلیئرز آخری پول میچ کے بعد لاہور جائیں گے
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز کی ڈولفنز کو 174 رنز سے شکست
-
پاکستان کی نمائندگی کے اہل فٹبالر کا اسرائیلی کلب کیساتھ معاہدے سے انکار
-
اسٹالینز کا ڈولفنز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: شاداب خان اور اسامہ میر بخار میں مبتلا
-
قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا: صوبائی وزیر کھیل پنجاب
-
ریڈ بال کا منجھا ہوا بولر وائٹ بال میں بھی اچھی بولنگ کرلیتا ہے: میر حمزہ