May 29, 2024 | 03:40 pm

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کون سا کھلاڑی کون سے نمبر پر ہے؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارت کے سوریا کمار یادو پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلش بیٹر فل سالٹ کا دوسرا نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور ٹیم کے کپتان بابراعظم بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم پانچویں جبکہ بھارت کے یوشوی جیسوال چھٹے نمبر پر ہیں اور انگلینڈ کےجوش بٹلر ایک درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پرآ گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کےبرینڈن کنگ 5 درجےترقی کےبعد 8 ویں نمبرپرآگئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ریضا ہیڈرکس نویں اور رائلی روسو تین درجے ترقی پاکر ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں 10واں نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرزمیں انگلینڈ کےعادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا دوسرا اور بھارتی کے اکثر پٹیل کا فہرست میں تیسرا نمبر ہے۔

افغانستان کے راشد خان دو درجےترقی کےبعد7ویں نمبرپرآگئے ہیں اور پاکستان کےشاہین آفریدی تین درجےترقی کےبعد 12ویں نمبرپرآگئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی فہرست پر نظر ڈالی جائے تو شکیب الحسن ایک درجے تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور پہلے نمبر پر سری لنکا کے ونندو ہسارنگا آگئے ہیں۔