May 29, 2024 | 11:41 am

دنیا بھر کی کرکٹ لیگز کی انعامی رقم میں PSL کا کون سا نمبر ہے؟

دنیا بھر کی کرکٹ لیگز کی انعامی رقم کا موازنہ کیا جائے کے سب سے زیادہ انعامی رقم کون سی لیگ کی فاتح ٹیم کو ملتی ہے تو سب سے پہلے نمبر پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ہے جس نے انعامی رقم میں دیگر لیگز کو بہت پیچھے چھوڑ رکھا ہے۔

بھارت کے شہر چنئی میں 26 مئی کو ہونے والے آئی پی ایل فائنل کی فاتح ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ایونٹ جیتنے پر 20 کروڑ روپے بھارتی ملے جبکہ رنرز اپ سن رائزرحیدر آباد کو 13 کروڑ روپے بھارتی ملے۔

جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کی فاتح سن رائزرز ایسٹرن کیپ کو 34 ملین رینڈ ملے جو 15.4 کروڑ روپے بھارتی ہیں، اس کے ویسٹ انڈیز کی (کیریبین پریمئر لیگ) سی پی ایل کا نمبر آتا ہے، گیانا ایمزون وارئیرز کو 8.3 کروڑ روپے بھارتی ملے۔

اس کے بعد چوتھے نمبر پر انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی ہے جس کی فاتح ٹیم ممبئی انڈینز وارئیر کو 5.8 کروڑ روپے بھارتی ملے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4.13 کروڑ روپے بھارتی ملے جو 14 کروڑ پاکستانی ہیں۔

پی ایس ایل کے بعد آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا نمبر ہے جس میں برسبین ہیٹ کو بی بی ایل جیتنے پر 3.7 کروڑ روپے بھارتی ملے۔