چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے انگلش بورڈ سے کیا درخواست کی؟
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دو سیکورٹی آفیسر مہیا کر دیئے ہیں۔
خیال رہے کہ کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ہوٹل سے باہر نکلتے وقت فینز گھیر لیتے تھے اور فینز کے گھیرنے کی وجہ سے ناخوشگوار ویڈیوز سامنے آ رہی تھیں۔
اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ اضافی سیکورٹی آفیسرز قومی کھلاڑیوں کی نقل و حرکت کے دوران موجود ہوں گے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی درخواست پر انگلینڈ بورڈ نے سیکورٹی آفیسرز تعینات کیئے ہیں۔
سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارڈف میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پرستاروں سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ کسی دوست سے ملنے آئے ہیں انہیں کچھ لمحے تنہائی میں بات کرنے کی اجازت دی جائے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم کو ٹیم ہوٹل سے باہر آتے ہی شائقین نے گھیر لیا اس موقع پر ہوٹل سیکیورٹی اسٹاف نے مداخلت کی، بابر اعظم نے کہا کہ یار دو منٹ دے دو، اوپر چڑھے جا رہے ہو، بات کررہا ہوں اور آپ ویڈیو بنارہے ہیں مگر پھر بعد میں انہوں نے پرستاروں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
-
پاکستان کا جنوبی افریقہ کو فیصلہ کن میچ میں 154 رنز کا ٹارگٹ
-
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج خصوصی طیارے سے لاہور پہنچ جائیں گی
-
جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلدنگ کرنے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم آج لاہور پہنچے گی
-
بھارتی خفیہ ایجنسی نے بھارت بنگلادیش سیریز پر جھوٹا الرٹ جاری کردیا
-
چیمپئنز کپ میں شریک ٹاپ پلیئرز آخری پول میچ کے بعد لاہور جائیں گے
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز کی ڈولفنز کو 174 رنز سے شکست
-
پاکستان کی نمائندگی کے اہل فٹبالر کا اسرائیلی کلب کیساتھ معاہدے سے انکار
-
اسٹالینز کا ڈولفنز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: شاداب خان اور اسامہ میر بخار میں مبتلا
-
قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا: صوبائی وزیر کھیل پنجاب
-
ریڈ بال کا منجھا ہوا بولر وائٹ بال میں بھی اچھی بولنگ کرلیتا ہے: میر حمزہ