ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلوی کوچنگ اسٹاف وارم اپ میچ کیلئے ٹیم میں شامل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے جس میںآسٹریلوی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے بھی ٹیم میں شرکت کی۔
آسٹریلوی فیلڈنگ کوچ نے نمیبیا کے خلاف وارم اپ میچ میں جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ لیا اور چیف سلیکٹر جارج بیلی نے وارم اپ میچ میں اسکوائر لیگ پر فیلڈنگ کی۔
ان کے علاوہ ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈانلڈ جوش ہیزل ووڈ کے متبادل کے طور پر گراؤنڈ میں آئے جبکہ 49 سالہ بیٹنگ کوچ بریڈ ہوج سپورٹ اسٹاف کے رکن کے ساتھ فیلڈنگ کے لیے آئے۔
آسٹریلیا کو نمیبیا کے خلاف وارم اپ میچ میں 9 کھلاڑی دستیاب تھے کیونکہ آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑی آئی پی ایل کے پلے آف کے باعث تاخیر سے جوائن کر رہے ہیں۔
اس وارم اب میچ میں نمیبیا کی ٹیم 119 رنز پر آ وٹ ہو گئی، آسٹریلوی بالر جوش ہیزل ووڈ نے 5 اور ایڈم زمپا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا نے 10 اوورز کے اندر ہی تین وکٹوں پر ہدف حاصل کیا، ڈیوڈ وارنر نے ناقابل شکست نصف سنچری بنائی۔
علم میں رہے کہ آسٹریلوی ٹیم اب اپنا دوسرا وارم اپ میچ جمعہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی جس کے لیے آسٹریلیا کے تمام کھلاڑیوں کے دستیاب ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
-
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹ سے ہرا دیا
-
14 سالہ کھلاڑی نے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا
-
کون ہوگا پاکستان ٹیم کا نیا کوچ؟ مشاورتی عمل جاری
-
صاحبزادہ فرحان لاہور قلندرز کیخلاف کھیلنے کیلئے پرجوش
-
ہمارے ٹاپ آرڈر کو تھوڑا زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے: سکندر رضا
-
ہمارے پلاٹینم اوورسیز پلیئرز کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، ندیم خان
-
لاہور قلندرز جس سمت جارہی ہے اُس سے مطمئن ہیں، فخر زمان
-
یہ جنگیں لڑنے کا دور نہیں، کچھ حاصل نہیں ہوگا، جہانگیر خان
-
لندن میراتھن 2025 میں 40 سے زائد پاکستانی اور اوورسیز پاکستانی رنرز کی شرکت
-
جارحانہ انداز فاسٹ بولر کی خوبصورتی ہوتی ہے: محمد عامر
-
حارث روف ون ڈے کرکٹ میں 25 اوورز کے بعد ایک ہی گیند کے استعمال کے حامی
-
تیز کھیلوں تو ہتھوڑا کہتے ہیں سلو کھیلیں تو تنقید کرتے ہیں: عثمان خان