May 27, 2024 | 03:42 pm

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کی ویسٹ انڈیز میں تیاریاں جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز پہنچ گئی ہے اور میگا ایونٹ کے لیے تیاریاں بھی شروع کر دیں ہیں۔

ٹرینیڈاڈ میں آسٹریلیا ہائی کمیشن کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے مچل مارش ، ایشٹن آگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا پہلا دستہ امریکہ روانہ ہوگیا ہے۔

علم میں رہے کہ میگا ایونٹ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا اور افتتاحی میچ  2 جون کو ڈیلاس میں امریکا اور کینیڈا کے درمیان شیڈول ہے۔