May 27, 2024 | 10:40 am

میری ریکوری تھوڑی سست رہی ہے مگر اب میں تیار ہوں: مچل مارش

آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش کا کہنا ہے کہ میری ریکوری تھوڑی سست رہی ہے مگر اب میں تیار ہوں اور ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا منتظر ہوں۔

ٹریننگ سیشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مچل مارش نے کہا کہ پہلے اندازہ تھا تین ہفتوں کے اندر فٹ ہو جاؤں گا لیکن زیادہ وقت لگ گیا۔

مچل مارش کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل سے جب باہر ہوا تو میرے پاس اتنا وقت تھا کہ مکمل ریکوری ہو جاتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جلد بولنگ شروع کروں گا، وارم اپ میچ میں بیٹنگ کروں گا۔

علم میں رہے کہ مچل مارش ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے۔