May 27, 2024 | 10:15 am

امریکا کے بعد ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل خطرے کی گھنٹی بجادی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل امریکا کے بعد ویسٹ انڈیز نے بھی حریف ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں 3-0 سے کامیابی حاصل کرلی۔

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 28 رنز سے شکست دی پھر دوسرے میچ میں 16 رنز سے ہرایا اور پھر اتوار کو سبینا پارک کنگسٹن جمیکا میں جنوبی فریقا کو 8 وکٹوں سے زیر کیا۔

علم میں رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ویسٹ انڈین ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے، ویسٹ انڈین کرکٹر جیسن ہولڈر انجری کی وجہ سے ایونٹ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔

جیسن ہولڈر کاؤنٹی چیمپئن شپ میں انجری کا شکار ہوئے تھے، ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں ہولڈر کی جگہ اوبید مک کوئے کو شامل کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔