May 27, 2024 | 09:19 am

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ٹیم کے ساتھ پانڈیا کیوں نہیں گئے؟

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ٹیم کا  پہلا دستہ امریکہ روانہ ہوگیا ہے مگرٹیم کے آل راونڈر ہاردیک پانڈیا امریکہ روانہ ہونے والے اسکواڈ سےغیر حاضر تھے۔

اس معاملے پر بھارتی میڈیا نے ہاردیک پانڈا کے امریکہ نہ جانے کو طلاق کی افواہوں سے جوڑنا شروع کر دیا ہے۔

ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں اس بارے میں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہاردیک پانڈیا طلاق کی وجہ سے دیگر ارکان کے ہمراہ امریکہ روانہ نہیں ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہاردیک پانڈیا کے امریکہ نہ روانہ ہونے کے بارے میں باضابطہ نہیں بتایا گیا ہے۔ ہاردیک پانڈیا کی سربین ماڈل نتاشا کی طلاق کی بھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔