May 27, 2024 | 08:31 am

پاکستان کرکٹ ٹیم کا آج تیسرے ٹی 20 سے قبل پریکٹس سیشن ہوگا

پاکستان کرکٹ ٹیم رمنگھم سے کارڈف پہنچ گئی ہے اور آج انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منگل کو کارڈف میں کھیلا جائے گا اور انگلینڈ کو اس وقت سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرا ٹی 20 ہارنے کے بعد قومی ٹیم کی فین نمائندہ جیو سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ انگلینڈ نے 23 رنز سے اپنے نام کیا تھا۔

اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے جواب میں انگلش ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے ، ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19.2 اوور میں ہی 160 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ کل رات ساڑھے 10 بجے کھیلا جائے گا۔