May 24, 2024 | 08:43 am

امریکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے خطرے کی گھنٹی بجا دی

آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے امریکی کرکٹ ٹیم نے خطرے کی گھنٹی بجا کر حریف ٹیموں کو آلرٹ رہنے کا اشارہ دے دیا۔

امریکی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں امریکہ نے بنگلہ دیش کو 6 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں امریکی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

ٹیسٹ پلیئنگ نیشن ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں 138رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ یاد رہے کہ پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو امریکا کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں امریکی ٹیم کو اپنے گروپ میچز میں کینیڈا، پاکستان، بھارت اور آئرلینڈ کا سامنا کرنا ہوگا۔