ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کسے ٹکٹ ملے گا، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان آج
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کسے ٹکٹ ملے گا میگا ایونٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج کردیا جائے گا۔
سلیکٹرز وہاب ریاض اور محمد یوسف ٹیم کے ساتھ انگلینڈ میں ہیں اس لیے ٹیم کا اعلان پریس نفرنس کے بجائے پریس ریلیز کے ذریعے کیا جائے گا۔ ٹیم میں دو ٹریول ریزرو اور پندرہ کھلاڑی شامل ہوں گے۔ اس وقت 17 کھلاڑی انگلینڈ کے دورے پر ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نے پندرہ کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے لیکن نئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مزید کچھ وقت لینا چاہتے ہیں ۔
پندرہ رکنی ٹیم ممکنہ طور پر ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی ۔ بابر اعظم ( کپتان) فخر زمان ، ابرار احمد، شاداب خان ، عماد وسیم ، صائم ایوب ، افتخار احمد، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف ، عباس آفریدی ، محمد عامر، نسیم شاہ، محمد رضوان ، عثمان خان اور اعظم خان جبکہ سلمان علی خان اور عرفان نیازی ٹریول ریزرو ہوں گے۔
علم میں رہے کہ آئی سی سی نے ٹیموں کے اعلان کے لئے حتمی تاریخ 24مئی مقرر کررکھی ہے۔
-
ملتان ٹیسٹ: پاکستان دوسری اننگز میں 157 رنز پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 کا ہدف
-
ویمن انڈر 19 ورلڈ کپ: 3 میچز کے فیصلے، 3 بارش سے متاثر
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پوزیشن مستحکم
-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان
-
ساجد اور نعمان نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن اُدھیڑ دی ، 137 پر آل آؤٹ
-
اسٹیڈیمز کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسز فروخت کیلئے پیش
-
پاکستانی نژاد انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو بھارتی ویزا جاری
-
کراچی انتظامیہ کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ
-
دوسرا دن: پاکستان آج 143 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی
-
ملتان ٹیسٹ: ہم پہلے دن پلان کے مطابق کھیلے، جیڈن سیلز
-
دھند نہ ہوتی تو میچ 3 دن سے زیادہ نہیں چلنا تھا، محمد رضوان