May 23, 2024 | 09:30 pm

ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل متوقع

فوٹو: بشکریہ پی سی بی

رپورٹ:سید یحییٰ حسینی۔۔۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل متوقع ہے۔ کپتان بابر اعظم 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ ہونے کے بعد اب ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 کے بعد ٹیم سے ڈراپ شاداب خان بھی ٹیم میں ہوں گے۔

ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ 15 کھلاڑیوں اور 2 ٹریول ریزرو کیساتھ امریکا جائے گا۔ قومی ٹیم میں 5 فاسٹ بولر، 3 وکٹ کیپرز اور چار آل راؤنڈر ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ اسکواڈ بابر اعظم، فخر زمان، ابرار احمد، عماد وسیم، صائم ایوب، افتخار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، محمد رضوان، عثمان خان اور اعظم خان پر مشتمل ہوسکتا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سلمان علی آغا اور عرفان خان نیازی ٹریول ریزرو ہوں گے۔