برطانوی فٹبال کوچ تریشن پٹیل نے پاکستان فٹبال ٹیم کو جوائن کرلیا
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق، برٹش انڈین کوچ تریشن پٹیل نے باضابطہ طور پر پاکستان فٹبال اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے، وہ ماضی میں ریموٹلی ٹیم کے ساتھ اپنا کردار ادا کرچکے ہیں تاہم وہ اب فیلڈ پر کوچ اسٹیفین کونسٹنٹائن کے ساتھ کام کریں گے۔
انہیں بطور اسسٹنٹ کوچ اور پرفارمنس اینالسٹ ٹیم کے ساتھ مقرر کیا ہے۔ وہ سعودی عرب اور تاجکستان کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
2006 سے کوچنگ سے وابستہ ہونیوالے تریشن پٹیل انگلینں میں مختلف کلبز اور فٹبال ایسوسی ایشن کے پروگرامز میں کوچنگ کرچکے ہیں۔ وہ لیورپول میں انٹرنیشنل اکیڈمی کوچ رہے جبکہ لیوٹن ٹاؤن کے ساتھ وہ کمیونٹی کوچ کی ذمہ داری انجام دے چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے برطانوی کلب برکھمسٹیڈ کے ساتھ کام کیا۔
پاکستان فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں اگلا میچ چھ جون کو اسلام آباد میں سعودی عرب کیخلاف کھیلے گی جبکہ 11 جون کو وہ تاجکستان سے اپنا آخری کوالیفائر میچ اوے گراؤنڈ پر کھیلے گی۔
-
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری
-
قذافی اسٹیڈیم لاہور کے فلڈ لائٹس ٹاور کو روشن کردیا گیا
-
بھارتی ٹیم کی کٹ پر پاکستان لکھا ہوگا، بی سی سی آئی کی تصدیق
-
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل کی ترقی
-
پنجاب پولیس نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع کر دیں
-
اعلان کے باوجود اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم
-
چیمپئنز ٹرافی: بھارتی کٹ پر پاکستان کا نام ہوگا یا نہیں ہوگا؟ آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا
-
عثمان قادر ویمن ایشز سیریز کا حصہ بن گئے
-
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سعود شکیل کو کپتان بنانے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ٹرافی میں شان مسعود کو آزمانے پر غور شروع
-
آسٹریلین اوپن: نوواک جوکووچ الکاریز کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
وزیر کھیل سندھ کا قیدیوں اور ٹرانس جینڈرز کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا اعلان