May 23, 2024 | 03:25 pm

پاکستان فٹبال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور اینالسٹ نے اسکواڈ جوائن کرلیا

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان فٹ بال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور ٹیم اینالسٹ تریشن پٹیل نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

انڈین برٹش تریشن پٹیل نے اسلام آباد میں پاکستان کیمپ میں شمولیت اختیار کرلی۔

خیال رہے کہ تریشن پٹیل یوئیفا لائسنس اے کوچ ہیں اور وہ اسٹیفین کونسٹنٹائن کے ساتھ کام کریں گے۔

تریشن پٹیل اسٹیفین کونسٹنٹائن کے ساتھ اس سے قبل آن لائن کام کررہے تھے۔

واضح رہے کہ تریشن پٹیل ماضی میں لیورپول فٹبال کلب کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔