May 23, 2024 | 03:04 pm

پاکستان کے حمزہ اکبر نے بھارتی کیوئسٹ کو شکست دیدی

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ بینکاک میں جاری پروفیشنل اسنوکر کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے حمزہ اکبر نے بھارتی کیوئسٹ کو شکست دے دی۔

کیو اسکول ایشیا ٹورنامنٹ میں حمزہ نے بھارت کے لکشمن روات کو چار - دو سے شکست دی۔حمزہ اکبر نے بھارتی کیوئسٹ کے خلاف آخری فریم میں 113 کا بریک بھی کھیلا۔

اب دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے حمزہ اکبر تھائی لینڈ کے پاساکورن سیتیکرائی سے مقابلہ کریں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے حارث طاہر نے بھی کیو اسکول ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیت لیا۔ حارث طاہر نے چین کے ڈونگ زیاو کو چار- ایک سے شکست دی۔

واضح رہے کہ ہر سال چار کیو اسکول ٹورنامنٹ سے 12 کھلاڑی پروفیشنل اسنوکر میں جگہ بناتے ہیں۔