May 23, 2024 | 02:43 pm

پاکستان ویمنز ٹیم آج انگلینڈ کیخلاف نئے جوش کیساتھ میدان میں اُترے گی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم انگلینڈ ویمنز کے ہاتھوں تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں شکست کے بعد آج نئے جوش اور جزبے کے ساتھ انگلش ویمنز کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کے لیے شام 5 بجے ڈربی کے میدان میں اُترے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کو اس سے قبل انگلینڈ کے ہاتھوں تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

قومی ویمن ٹیم کو انگلش کرکٹرز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 53 رنز، پھر دوسرے میچ میں 65 رنز اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 34 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔

علم میں رہے کہ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپین شپ کا حصہ ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا ون ڈے 26 مئی کو اور آخری ون ڈے 29 مئی کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویمن ٹیم کی ٹاپ آرڈر بیٹر سدرہ امین کا کہنا ہے کہ ٹیم ون ڈے سیریزمیں اچھی کارکردگی کے لیے پر عزم ہے ۔