محسن نقوی شعبہ میڈیکل سے خوش نہیں، نئے سربراہ کی تلاش
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس میڈیسن کے سربراہ کی تلاش کے لیے اشتہار دیاجائے گا۔
اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس میڈیسن کو ازسرنو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا بورڈ اس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی تلاش کے لیے اشتہار دے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ کے انتخاب کے لیے میڈیکل کے سربراہان کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، اسسٹنٹ پروفیسر کو شعبے کی زمہ داریاں سونپی جائیں گی اور پاکستان کی ٹیموں کے لیے تجربہ کار میڈیکل پینل تشکیل دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی شعبہ میڈیکل اور اسپورٹس میڈیسن کی کارکردگی سے خوش نہیں اس لیے میڈیکل کے شعبے کو جدید خطوط پر چلانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر سہیل سلیم کے مستعفی ہونے کے بعد میڈیکل کے شعبے کے سربراہ کا عہدہ خالی ہے۔
-
پاکستانی نژاد انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو بھارتی ویزا جاری
-
کراچی انتظامیہ کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ
-
دوسرا دن: پاکستان آج 143 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی
-
ملتان ٹیسٹ: ہم پہلے دن پلان کے مطابق کھیلے، جیڈن سیلز
-
دھند نہ ہوتی تو میچ 3 دن سے زیادہ نہیں چلنا تھا، محمد رضوان
-
فخر زمان نے بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کے نام بتادیے
-
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں، ڈیرل مچل
-
پہلے سیشن میں پاکستان کے 4 وکٹ پر 86 رنز
-
چیمپئنز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مستعفی
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
-
قومی ٹیم کے سابق کپتان کو 14 سال کی سزا سنا دی گئی