May 22, 2024 | 03:40 pm

حسن علی ورلڈ کپ سے باہر، پاکستان کا ممکنہ 15رکنی اسکواڈ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے تمام ٹیموں کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے بس اب صرف پاکستان اسکواڈ کے نام سامنے آنے کا انتظار ہے۔

اسی حوالے سے ذرائع کی جانب سے پاکستان ٹیم کے ممکنہ 15 رکنی اسکواڈ کے نام بتائے گئے ہیں ، قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں محمدرضوان ،صائم ایوب،فخر زمان اور عثمان خان پر مشتمل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان، ابرار احمد ، افتخار احمد،محمد عامر، نسیم شاہ،شاہین آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ عماد وسیم، حارث رؤف، عباس آفریدی اور شاداب خان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹو ئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اگلے دو روز میں اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کے اعلان کی ڈیڈ لائن 24 مئی ہے۔