پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : آج کا میچ بار ش سے متاثر ہونے کا امکان
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج لیڈز کے مقام پر کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیموں کے ہی کھلاڑی میچ کے منتظر ہیں۔
مگر دونوں ٹیموں کے مابین آج ہیڈنگلے میں کھیلا جانے والا میچ بارش کی نذر ہونے کا امکان ہے کیونکہ محکمہ موسمیات کی طرف سے آج سارا دن بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
فی الحال لیڈز میں اس وقت بارش جاری ہے اور بارش کا یہ سلسلہ رات بھر جاری رہے گا۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ شائقین کرکٹ جنہوں نے بہت مہنگے دام ٹکٹس لے رکھے ہیں وہ میچ دیکھنے کے منتظر ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجکر تیس منٹ پر شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کا فائنل تھا۔ میلبرن میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے تھی جس میں سیم کرن 12 رنز کے عوض 3 وکٹوں کی کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے۔
دونوں ملکوں کے درمیان کھیلی گئی آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز جو پاکستان میں کھیلی گئی تھی اسے مہمان ٹیم نے چار تین سے اپنے نام کیا تھا۔
-
یہ دن کا خواب تھا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے گا: محمد حفیظ
-
بھارت کی ایشین یوتھ اسکرائبل چیمپئن شپ میں بھی سیاست
-
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کا بھارتی مؤقف کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق آئی سی سی کو خط لکھے گا
-
پاکستان کے ہاتھوں شکست پر سابق آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ٹیم پر کڑی تنقید
-
جوش فلپ پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ میں شامل
-
پاکستان ٹیم ٹی 20 سیریز کیلئے پرتھ سے برسبین روانہ
-
چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر حکومت پاکستان کیا سوچ رہی ہے؟
-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہ آنے پر روہت شرما کا بیان
-
بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد کیا کیا ہوسکتا ہے؟
-
آئی سی سی ایونٹ میں ہائیبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا، راشد لطیف
-
پاکستان، بھارت کو کھیلوں کی ثالثی عدالت میں لے جاسکتا ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ