May 22, 2024 | 11:53 am

امریکا نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ کردیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے ہی امریکا نے بنگلہ دیش کو ہرا کر تاریخ کا بڑا اپ سیٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ امریکا اور بنگلا دیش کے درمیان ہیوسٹن میں کھیلا گیا جہاں امریکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے۔ بنگلادیش کی جانب سے توحید 58 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے جبکہ محمد ریاض 31، سومیا سرکار 20، لٹن داس 14 اور شکیب الحسن 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر تین گیندیں قبل ہی حاصل کرتے ہوئے پہلی بار آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں موجود ٹیم کو ہرانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

امریکا کی جانب سے ہرمیت سنگھ نے 33 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کورے اینڈرسن نے 34 اور اسٹیون ٹیلر نے 28 رنز بنائے۔

دونوں ملکوں کے درمیان تین میچوں کی سیریز میں امریکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہےا ور اب دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا جبکہ آخری میچ 25 مئی کو شیڈول ہے۔