ٹونی ہیمنگز پی سی بی میں چیف کیوریٹر بننے کیلئے مضبوط اُمیدوار
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ٹونی ہیمنگز چیف کیوریٹر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیف کیوریٹر کی تلاش کے لیے پی سی بی نے اشتہار دیا تھا اور 16 مئی تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چند روز میں چیف کیوریٹر کا اعلان ہوگا اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹونی ہیمنگز کے ساتھ بات چیت جاری ہے، ٹونی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی کے سابق ہیڈ کیوریٹر ہیں، وہ پرتھ اسٹیڈیم میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ سعودی عرب میں فٹ بال گراؤنڈز تیار کرنے کا بھی تجربہ رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین وینیوز کے گراؤنڈز اور پچز کی تیاری غیر ملکی کیوریٹر کی ذمہ داری ہوگی اور ٹونی ہیمنگز اس میں آغا زاہد کی جگہ لینے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی کیوریٹر پاکستان کے کیوریٹرز اور گراؤنڈ اسٹاف کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق تیار کریں گے۔
-
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق فیصلہ کل متوقع
-
بھارت نے پاکستان کو ہراکر جونئیر ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا
-
زمبابوے کیخلاف تیسرا ٹی20: قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں
-
بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں اوپن ٹریننگ سیشن سے پریشان کیوں ہوگئی؟
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان کی تنزلی
-
جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
-
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاہین اور ساجد کیوں نہیں شامل؟ عاقب جاوید کا بیان
-
دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کا اعلان
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
-
فیفا فرینڈلی میچ: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کراچی سے دوحہ روانہ
-
قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام نے اسپیڈ پکڑ لی
-
سر ڈان بریڈمین کی 80 سال پرانی 'بیگی گرین کیپ' کروڑوں روپے میں نیلام