May 22, 2024 | 09:37 am

جوفرا آرچر آج 382 دنوں بعد ایکشن میں نظر آئیں گے


انگلش کرکٹ فینز کا انتظار ختم ہوا، فاسٹ بولر جوفرا آرچر 382 دن بعد انٹرنیشنل کرکٹ کیلئےایکشن میں ہوں گے۔

علم میں رہے کہ طویل انجریز سے نجات پانے کے بعد وہ پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ہوم سائیڈ کا حصہ ہیں جبکہ انگلینڈ نے انہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں بھی شامل کیا ہے۔

فٹنس مسائل نے پیسر کو گذشتہ تین برس میں انگلینڈ کیلئے صرف سات میچز کھیلنے کا ہی موقع دیا ہے۔

اس بارے میں انگلش کپتان جوش بٹلر کا کہنا ہے کہ آرچر فٹ اور تیز بولنگ کررہے ہیں، ان کا سامنا کرنا مذاق نہیں ہوتا، ہم سب ان کی واپسی پر خوش ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتنل سیریز کا آج سے آغاز ہورہا ہے جس کے بعد دونوں ٹیمیں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہوجائیں گی۔

پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول:

پہلا ٹی ٹوئنٹی 22 مئی۔ لیڈز

دوسرا ٹی ٹوئنٹی 25 مئی۔ برمنگھم

تیسرا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی۔ کارڈف

چوتھا ٹی ٹوئنٹی 30 مئی۔ اوول