May 22, 2024 | 08:38 am

یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے فاتح باڈی بلڈرز کی وطن واپسی

ہنگری میں کھیلی جانے والی یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں ملک کے میڈلز حاصل کرنے والے باڈی بلڈرز منگل کو کراچی پہنچ گئے۔

دونوں باڈی بلڈرز کا ائیر پورٹ پر فیڈریشن کے عہدے داروں نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کئے۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کے ارسلان بیگ نے سلور اور شہزاد قریشی نے برانز میڈل حاصل کیا تھا، ارسلان بیگ نے اسپورٹس فزیک اور شہزاد قریشی نے نوے کلوگرام میں میڈل اپنے نام کئے تھے۔

علم میں رہے کہ اس کامیابی کے بارے میں سیکرٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلی بار یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن میں حصہ لیا اور میڈلز جیتے۔