قومی ہاکی ٹیم کو آج یورپ کا ویزا ملنے کی اُمید

پاکستان ہاکی ٹیم کی ویزے میں تاخیر کی وجہ سے ہالینڈ روانگی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی، پاکستان ٹیم کا آج ہالینڈ کے خلاف میچ کھیلا جانا تھا۔
اس بارے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) حکام نے اُمید ظاہر کی ہے کہ آج شام تک کھلاڑیوں کو ویزا مل جائے گا جس کے بعد ٹیم بدھ یا جمعرات کو ہالینڈ روانہ ہوگی۔
ٹیم کی روانگی میں تاخیر کے باعث پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان آج کا ہونے والا میچ بھی ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ میچ پاکستانی ٹیم کے ہالیند پہنچنے کے بعد کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم وہاں دو سے تین دن ٹریننگ بھی کرے گی جس میں ہالینڈ کی مختلف اکیڈمیز اور کلبوں کے کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
علم میں رہے کہ قومی ہاکی ٹیم ہالینڈ سے پولینڈ روانہ ہوگی جہاں پولینڈ میں نیشنز کپ 31 مئی سے شروع ہوں گے اور اگر پاکستان ٹیم نیشن کپ ایونٹ میں پہلی تین پوزیشن میں جگہ حاصل کرلیتی ہے تو پرو لیگ کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز چار ایک سے جیت لی
-
پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف
-
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کریں گی
-
تمیم اقبال کی انجیو پلاسٹی کے بعد اب طبیعت کیسی ہے؟
-
صائم ایوب اپنوں میں عید منانے کیلئے پاکستان پہنچ چکے ہیں
-
نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی کپ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟
-
پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا: حنا منور
-
سلطان اذلان شاہ کپ: 2024 کی فائنلسٹ پاکستان اس سال نظرانداز
-
افغانستان کرکٹ بورڈ کا ابوظبی کرکٹ حکام سے معاہدہ
-
شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم
-
تمیم اقبال کی انجیو پلاسٹی مکمل، اگلے 24 گھنٹے اہم