فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان اور سعودی عرب میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان
![](https://www.geosuper.tv/assets/uploads/updates/2022-05-17/15885_9325821_updates.jpg)
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا کوالیفائر میچ 6 جون کو اسلام آباد میں شیڈولڈ ہے مگر اس میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگتا ہوا نظر آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے جناح اسٹیڈیم میں نصب نئی لائٹس کو غیر معیاری قرار دے دیا ہے۔
پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جناح اسٹیڈیم میں لگائی جانے والی نئی لائٹس بھی فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) معیار کی نہیں ہیں۔
پی ایف ایف نے یہ بھی خط میں لکھا کہ گول پوسٹس کی دونوں جانب روشنی ناکافی اور غیر تسلی بخش ہے۔
خط کا متن ہے کہ پی ایف ایف نے تین مئی اور اٹھارہ مئی کو گراؤنڈ کا جائزہ لیا تھا اور پہلی جائزہ رپورٹ کے بعد پی ایس بی کو آگاہ کیا گیا تھا۔
پی ایف ایف نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ اطلاع دینے کے باوجود بھی نشاندہی کئے جانے والے مسائل کا حل نہیں نکالا گیا لہٰذا اگر لائٹ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو میچ کا انعقاد مشکل ہوجائے گا۔
-
اسٹیڈیمز کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسز فروخت کیلئے پیش
-
پاکستانی نژاد انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو بھارتی ویزا جاری
-
کراچی انتظامیہ کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ
-
دوسرا دن: پاکستان آج 143 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی
-
ملتان ٹیسٹ: ہم پہلے دن پلان کے مطابق کھیلے، جیڈن سیلز
-
دھند نہ ہوتی تو میچ 3 دن سے زیادہ نہیں چلنا تھا، محمد رضوان
-
فخر زمان نے بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کے نام بتادیے
-
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں، ڈیرل مچل
-
پہلے سیشن میں پاکستان کے 4 وکٹ پر 86 رنز
-
چیمپئنز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مستعفی
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ