ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 پاکستانی کھلاڑیوں کے نام فائنل

رپورٹ: یحییٰ حسینی۔۔۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز ہونے میں بس دو ہفتے ہی رہے گئے اور پاکستان کے علاوہ تمام ٹیموں نے ہی اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد کردیا جائے گا مگر فی الحال ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کےلئےپاکستان کے 15ارکان کے نام فائنل ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں 5 فاسٹ بولرز، 4 آل راونڈرزشامل ہوں گے جبکہ 3 وکٹ کیپرز،2 بیٹر اور ایک اسپنر شامل ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں فخر زمان، محمد رضوان ، عثمان خان، صائم ایوب، شاداب خان ، اعظم خان،عماد وسیم اور افتخار احمدبھی اسکواڈمیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ابرار احمد،شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ ٹیم میں ہوں گے جبکہ تین ٹریول ریزرو میں سلمان علی آغا،حسن علی اور عرفان نیازی ہوں گے۔
فاسٹ بولر حارث رؤف کے بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ حارث رؤف مکمل فٹ ہیں،ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے اور عباس آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
-
پی ایف ایف کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو طلب
-
انگلی بالکل ٹھیک ہے ایکسرے کرایا ہے، شاہین شاہ آفریدی
-
مجھے کنگ شنگ کہنا بند کریں، میں ابھی کوئی کنگ نہیں، بابر اعظم
-
2 میچز کھیل کر پاکستانی کنڈیشن کا اندازہ ہوگیا، روب والٹر
-
محسن نقوی کی شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم کو شاباشی
-
جب اللہ طرف سے مدد ہوتی ہے تو ریکارڈ بنتا ہے، محمد رضوان
-
سلمان علی اور محمد رضوان نے تاریخ رقم کردی
-
حنیف محمد کی ہال آف فیم کی یادگاری تختی بیٹے شعیب محمد کے سپرد
-
سہ ملکی سیریز، پاکستان و جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی
-
ہم فائنل کےلیےپوری طرح تیار ہیں: مائیکل بریسویل
-
پاکستان نے ون ڈے میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی
-
ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ میں پاکستان کے مزید دو میڈلز