شہلا رضا صدر پی ایچ ایف کے عہدے سے مستعفی
رپورٹ: عتیق الرحمان ۔۔۔شہلا رضا نے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ شہیلا رضا نے جیو نیوز سے گفتگو میں استعفی کی تصدیق کردی۔
انکا کہنا تھا کہ 27 اپریل 2024 کو ہی بطور صدر پی ایچ ایف استعفی دے دیا تھا۔ اپنا استعفیٰ منسٹر آئی پی سی احسن اقبال اور رانا مشہود کو بھیجوا دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ایف کانگریس کو بھی اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔
شہلا رضا کا کہنا تھا کہ حکومتی اجلاس میں جو وعدے کیے گئے تھے اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ جو بات اجلاس میں طے ہوئی اس کو اہمیت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اجلاس میں کیمپ ایک کرنے کی بات کو تسلیم کیا تاکہ ٹیم ملائیشیا جاسکے۔
شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کے معاملے کے حل کےلیے کمیٹی بنانے کا کہا گیا، وہ نہیں بنائی گئی۔ حیدر حسین کو بطور سیکریٹری کام کرنے کا کہا گیا لیکن اس پر عمل نہیں کرواسکے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے آئین اور قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں، اجلاس میں بھی ہم سب نے استعفیٰ دینے کی بات کہی تھی۔ اجلاس میں ہمیں استعفی دینے سے روکا گیا کہ آپ کی باتیں تسلیم کی جائیں گی۔
-
کیوی کوچ کا ہائبرڈ ماڈل کے سوال کا جواب دینے سے گریز
-
پی سی بی کی جانب سے ورکرز کیلئے لنچ کا اہتمام، دعوت کا مینیو کیا ہوگا؟
-
کپتان پیٹ کمنز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے
-
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تشہیری پوسٹر پر ویرات کوہلی نمایاں
-
مارکس اسٹوئنس نے ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
-
ٹرائی نیشن سیریز: نیوزی لینڈ ٹیم آج پریکٹس کا آغاز کرے گی
-
ٹرمپ نے ٹرانسجینڈر ایتھلیٹ کو خواتین کے کھیلوں میں شرکت سے روک دیا
-
میرا بس چلے تو سرینگر جاکر لیگ کراؤں: شاہد آفریدی
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وائٹ بال سیریز طے
-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے پی سی بی کا مزید ٹکٹس ریلیز کرنے کا فیصلہ
-
شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی
-
عاقب جاوید نے فہیم اشرف کی اسکواڈ میں شمولیت پر وضاحت دےدی