May 06, 2024 | 01:20 pm
نیویارک کی کنڈیشنز کے مطابق پلان کریں گے: بابر اعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا اگلے ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے کہنا ہے کہ نیویارک کی کنڈیشنز کے مطابق پلان کریں گے، آئرلینڈ اور انگلینڈ میں کوشش ہو گی ورلڈ کپ اسکواڈ کو میدان میں اتاریں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ روٹیشن کے لیے ٹائم کم ہے اب وہی کھیلیں گے جو ہم ورلڈ کپ کے لیے پلان کر رہے ہیں اور آنے والے میچز میں ہم اپنے بہترین کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے، ہم کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس ورلڈ کپ پر ہے، ماضی میں یہی گول تھا کہ ٹرافی لانی ہے مگر بدقسمتی سےنہ لاسکے، سب کھلاڑیوں کا فوکس جیت پر ہے، ورلڈ کپ ہے، انفرادی چیزیں ایک طرف رکھنا ہوتی ہیں۔
بابراعظم نے کہا کہ ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے اور تیاری بھی اچھی ہے اور آنے والے میچز میں ہم اپنے بہترین کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے اور روٹیشن کیلئے ٹائم کم ہے اب وہی کھیلیں گے جو ہم ورلڈ کپ کیلئے پلان کر رہے ہیں اور ہم بھارت کے خلاف ہی نہیں تمام میچز میں بیسٹ کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہر ٹیم کے لیے پلان ہوتا ہے کسی ایک کھلاڑی یا ٹیم کا پلان نہیں ہوتا، ویرات کوہلی ایک بہترین کھلاڑی ہے اسی کے مطابق پلان کریں گے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں پندرہ کے پندرہ پلیئرز اہم ہیں، سات سلیکٹرز ہیں ، سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں اور ٹیم کےلیے جو بیسٹ تھا وہ سلیکٹ کیا ہے، کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہورہی نہ ہی ذاتی فیصلے ہورہے ہیں ، جو ٹیم کے لیے بہترین ہو گا وہ فیصلہ ہو گا۔
حارث رؤف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اُمید نہیں تھی کہ حارث رؤف اتنی جلدی فٹ ہوجائیں گے، ان کی فٹنس اچھی ہے، حارث رؤف آرام کے بعد آ رہا ہے وہ بہت اچھا پرفارم کرے گا، حارث رؤف کی بہترین پرفارمنس ٹی ٹوئنٹی میں ہیں۔
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں سلیکٹ نہ ہونے والے نوجوان بیٹر محمد حارث کے بارے میں کپتان نے کہا کہ وہ آرڈر کا بیٹر ہے ، اس کی جگہ نہیں بن سکی کیونکہ ٹاپ آرڈر میں اس وقت رضوان ،صائم اور فخر ہیں، جو ٹیم کے لیے بہتر ہوتا ہے وہی فیصلہ کرتے ہیں ، ٹیم کی ترجیح پہلے ہوتی ہے، یہ میرا ،رضوان، صائم اور فخر کے ٹاپ آرڈر کا معاملہ نہیں ہے۔
بابراعظم نے بتایا کہ حسن علی تجربہ کار بولر ہیں اور وہ بیک اپ کے طور پر ہے ، یہ بات سلیکٹرز نے بھی واضح کی ہے، زمان خان نیو بال بولر ہیں،ہمارے پاس پہلے سے ہی نیوبال کے بالرز ہیں۔
پاکستان وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے بارے میں بابراعظم نے کہا کہ گیری کرسٹن رابطے میں ہیں، انھیں ایک ایک چیز بتائی جارہی ہے اور وہ فوری ٹیم کو جوائن کریں گے، گیری کرسٹن بہت تجربہ کار ہیں، وہ ابھی سے ٹیم کے معاملات میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

مزید خبریں
-
انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا
-
انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی پلئینگ الیون کا اعلان
-
چیئرمین پی سی بی کا صبح سویرے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ
-
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا
-
انگلش کرکٹر اولی اسٹون نے شادی کرلی
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے بھارت کو بھی مات دیدی
-
بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کی خبریں باعث تشویش ہیں، فخر زمان
-
پاکستان کے نوح دستگیر بٹ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ میں چھا گئے، 7 گولڈ میڈلز جیت لیے
-
پی سی بی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
پی سی بی کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، ذرائع
-
بابر اعظم کو کل رات بقیہ میچوں میں نہ کھلانے کے بارے میں بتا دیا گیا تھا، ذرائع