May 06, 2024 | 10:52 am
پی ایس ایل 10کے پلے آف میچز بیرون ملک کرانے کی تجویز کیوں دی گئی؟
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 10 کے پلے آف مرحلے کے لیے بیرون ملک وینیوز کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کے پلے آف کے 4 میچز کے لیے انگلینڈ کے 3 وینیوز کی تجویز سامنے آئی ہے، ان وینیوز میں مانچسٹر ، برمنگھم اور اوول لندن شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بیرون ملک پلے آف کرانے سے پی ایس ایل کو کئی معاملات میں فائدہ متوقع ہے، پی ایس ایل کے براڈ کاسٹرز میں انگلینڈ کا اہم براڈ کاسٹر شامل ہے اور انگلینڈ کے براڈ کاسٹر کی وجہ سے پی ایس ایل کو فائدہ ہوگا۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن سے 8 ٹیموں کی شمولیت سے انگلینڈ کی مارکیٹ کا فائدہ حاصل ہوگا اور ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ انگلینڈ کے نیوٹرل وینیو کا مقصد پاکستان اور بھارت کے شائقین کی توجہ حاصل کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل کی جنرل کونسل اجلاس میں آسٹریلیا کے وینیو پر بھی بات ہو ئی ہے جبکہ پی ایس ایل کے پلے آف کے نیوٹرل وینیو پر مزید مشاورت کی جائےگی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل کی ونڈو اور نیوٹرل وینیو پرگورننگ کونسل کے اجلاس میں بات ہوگی اور پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس مئی کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے لیے 7 اپریل سے 20 مئی کی ونڈو کی تجویز کی گئی ہے مگر پی ایس ایل 17 اپریل سے 20 مئی تک ہونے کی توقع ہے۔

مزید خبریں
-
فیفا کو خدشہ ہے ورلڈ کپ میں اسٹیڈیمز خالی رہ سکتے ہیں، رپورٹ
-
گول کیپر کیلئے ڈراؤنا خواب بننے والے سہیل عباس 51 برس کے ہوگئے
-
ویمن ٹی20 ورلڈکپ وارم اپ میچ، اسکاٹ لینڈ نے بھی پاکستان کو شکست دی
-
امریکا میں داخلے سے روکنے پر فیفا ریفری عمر ارتان نے خاموشی توڑ دی
-
فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والوں میں پاکستانی نژاد فٹبالر بھی شامل
-
قذافی اسٹیڈیم اور لارڈز کی پچز غیر تسلی بخش قرار، ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا
-
عمران بٹ پاکستان انڈر-21 ہاکی ٹیم کے گول کیپنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی
-
امریکا نے مختص ٹکٹوں کا کوٹا منسوخ کردیا، ایرانی فٹبال فیڈریشن
-
سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان
-
ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی کے لیےفنڈز رکھنے کی تجویز
-
بین اسٹوکس کی جگہ ہیری بروک کو کپتانی سونپے جانے کاامکان
-
پرو لیگ: پاکستان ہاکی ٹیم آج کراچی پہنچے گی