May 06, 2024 | 10:19 am

مجھے کسی بھی نمبر پر بھیجیں میں تیار رہتا ہوں: اعظم خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ مجھے کسی بھی نمبر پر بھیجیں میں تیار رہتا ہوں، موقع ملتا ہے تو کوشش ہوتی ہے کہ اس سے فائدہ اٹھاؤں۔

انہوں نے کہا کہ پاور ہٹنگ کا دباؤ نہیں ہوتا، ذمہ داری لینا ہوتی ہے، ری ہیب اچھا گیا ہے میری بہتری کے لئے اچھا ہوا ہے۔

اعظم خان نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں تھوڑا ٹائم چاہیے ہوتا ہے ہم ربوٹ نہیں ہیں کہ بٹن دبائیں کہ اچھا پرفارم ہو جائے ہر کوئی اچھا کھیلنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب 18اپریل کو نیوزی لینڈ کے خلاف پنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے مڈل آرڈر بیٹر عرفان خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں اسی لیے آیا ہوا کہ بس اچھا کھیلنا ہے ، ورلڈ کپ میں موقع ملا تو پھر دیکھیں گے۔

عرفان خان نے کہا کہ آئر لینڈ اور انگلینڈ سیریز پر فوکس ہے موقع ملا تو اچھا کھیلنا ہے، انجری کھیل کا حصہ ہے اب مکمل فٹ ہوں۔