May 06, 2024 | 09:38 am
کوہ پیما نائلہ کیانی کا ایک اور کار نامہ
پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی جس کی بلندی 8485میٹر ہے۔
نائلہ کیانی نے اتوار کی صبح نیپال میں واقع دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی مکالو سر کر کے تاریخی سنگ میل حاصل کیا۔
نائلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں 8ہزار میٹر کی 11چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ نائلہ کیانی یہ کارنامہ سرانجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔
نائلہ کیانی کا تعلق گوجرخان سے ہے، انہوں نے امارات سے ایرو سپیس انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرکے کچھ عرصے اس شعبے میں بھی کام کیا تھا تاہم اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں جہاں اس وقت وہ ہیکنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
مزید خبریں
-
ٹم سائفرٹ کا کراچی اسٹیڈیم میں کم حاضری پر اظہار مایوسی
-
بنگلادیش نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
سلمان آغا کا مستقبل میں دو پلیئرز کی قومی ٹیم میں شمولیت کا عندیہ
-
محسن نقوی کی ویمنز ٹیم سے ملاقات، پرفارمنس پر شاباشی دی
-
پی سی بی کو مینز کرکٹ ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ کی تلاش
-
پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز سے ہرادیا
-
ویمن ورلڈکپ کوالیفائر: پاکستان نے آخری میچ بھی جیت لیا
-
پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی، چیئرمین پی سی بی
-
پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ آج ہوگا
-
کرکٹ آسٹریلیا ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی تعداد میں کمی کا حامی
-
سندھ کے سیکرٹری اسپورٹس نے نیشنل گیمز ملتوی ہونے کا ملبہ محکمہ موسمیات پر ڈال دیا
-
حسن علی PSL کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے