May 06, 2024 | 08:27 am

محمد عامر سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے: حارث رؤف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ محمد عامر سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے، فاسٹ بولرز سے ٹیم کو فائدہ ہو گا۔

حارث رؤف نے کہا کہ انجری سے واپسی مشکل ہوتی ہے، ردھم میں واپس آنے کی کوشش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ورلڈ کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی فائنل میں پہنچے مگر اس بار کوشش ہوئی ہے کہ وہ غلطیاں اب نہ ہوں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہا کہ انجریز کھلاڑیوں کے ہاتھ میں نہیں، کوئی انجرڈ ہونا نہیں چاہتا، ہمارے مین پلئیر ان فٹ ہوئے اب مکمل فٹ ہیں۔

حارث رؤف نے کہا کہ عوام کے لئے خوشیاں لانے کی کوشش کریں گے، میری دعا ہے سب اچھا کھیلیں سب اچھا کھیلیں گے تو پاکستان جیتے گا۔

دوسری جانب نوجوان بیٹر صائم ایوب نے کہا کہ میں مختلف شاٹس کھیلنے کا کی کوشش کرتا ہوں ایسا نہیں اس کوشش میں آوٹ ہوتا ہوں، مجھے مزید اچھی اننگز کھیلنے کی ضرورت ہے۔

صائم ایوب نے کہا کہ ٹیم میں جو رول ملتا ہے اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش ہوتی ہے، میں اس وقت آگے کا سوچ رہا ہوں۔