May 06, 2024 | 08:47 am
انگلینڈ کی سیریز میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے: فاطمہ ثنا
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی سیریز میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ہارے ضرور ہیں لیکن میچز سارے سنسنی خیز ہوئے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ ثناء نے کہا کہ ہم یکطرفہ میچز نہیں ہارے تھے، پلیئرز کے حوصلے پست نہیں ہوئے، ہمارے لئے یہ اچھی بات ہے کہ ہمیں مسلسل کرکٹ مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی سیریز کیلئے ہم کافی پر اعتماد ہیں کہ اچھا کھیلیں گے، اپنے جذنے کو بلند رکھ کر کھیلیں گے، کوشش کریں گے مومینٹم بحال کریں گے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فاطمہ ثناء نے کہا کہ ہم اچھا میچ کھیلتے کھیلتے اس کو فنش نہیں کرپاتے ہیں، جہاں ہمیں بطور ٹیم کلک کرنا ہوتا ہے وہاں نہیں کرپارہے ہیں۔
فاطمہ ثناء کہتی ہیں کہ ہم آپس میں بیٹھ کر ڈسکس کرتے ہیں، امید ہے اس کے نتائج ملیں گے، ہر کسی کو اندازہ ہے کہ کیا غلطی ہورہی ہے، ہم ایک دوسرے کو بیک کررہے ہیں، ہمیں بطور ٹیم کلک کرنے کی ضرورت ہے۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ انگلینڈ میں کوشش ہوگی کہ بطور بولر بہترین پرفارمنس دوں کیونکہ انگلینڈ کی کنڈیشنز فاسٹ بولرز کو مددگار ثابت ہوتی ہے اور امید ہے انگلینڈ کے دورے میں بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں انجری کے بعد کم بیک کیا تھا اس لئے پوری جان ماری، نیوزی لینڈ کیخلاف اچھا کھیلے تھے، بدقسمی سے ویسٹ انڈیز سے اچھے رزلٹ نہ ہوئے۔
علم میں رہے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم براستہ دبئی انگلینڈ پہنچ چکی ہے جہاں وہ انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 11، 17 اور 19 مئی کو کھیلی جائے گی اس کے بعد تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 23، 26 اور 29 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

مزید خبریں
-
بھارتی اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے
-
ملتان ٹیسٹ: پاکستان دوسری اننگز میں 157 رنز پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 کا ہدف
-
ویمن انڈر 19 ورلڈ کپ: 3 میچز کے فیصلے، 3 بارش سے متاثر
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پوزیشن مستحکم
-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان
-
ساجد اور نعمان نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن اُدھیڑ دی ، 137 پر آل آؤٹ
-
اسٹیڈیمز کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسز فروخت کیلئے پیش
-
پاکستانی نژاد انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو بھارتی ویزا جاری
-
کراچی انتظامیہ کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ
-
دوسرا دن: پاکستان آج 143 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی
-
ملتان ٹیسٹ: ہم پہلے دن پلان کے مطابق کھیلے، جیڈن سیلز