May 06, 2024 | 09:10 am
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، لیجنڈ فٹبال کوچ، پاکستان ہاکی کے بڑے مداح تھے اور ورلڈ کپ جیتنے کی حکمت عملی انہوں نے پاکستان ہاکی سے متاثر ہو کر ہی بنائی تھی۔
ارجنٹائن میڈیا کے مطابق لوئیس مینوٹی گزشتہ چند ماہ سے کافی علیل تھے اور اتوار کو بیونس آئرس میں ان کا انتقال ہوگیا۔
85 سالہ مینوٹی ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبال کوچ تھے، 1978 میں ہوم گراونڈ پر فٹبال ورلڈ کپ جتینے والی ارجنٹائن ٹیم کے وہ ہیڈ کوچ تھے۔
انہوں نے اسپین کے کلب بارسلونا کو بھی ٹرافیاں جتوائیں، وہ یوتھ ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کی انڈر 20 ٹیم کے کوچ تھے۔
مینوٹی پاکستان ہاکی ٹیم کے بڑے مداح تھے اور ورلڈ کپ جیتنے کی حکمت عملی انہوں نے پاکستان ہاکی ٹیم سے ہی متاثر ہوکر بنائی تھی۔
1978 میں جب پاکستان ہاکی ٹیم ارجنٹائن میں موجود تھی تو مینوٹی پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات کیلئے آئے تھے، اس موقع پر ان کی پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ وحید خان سے ملاقات ہوئی جنہوں نے انہیں ڈبل اٹیک سمیت متعدد ٹپس دیں۔
مینوٹی ایک انٹرویو میں بھی اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ وہ ارجنٹائن فٹبال ٹیم کو پاکستان ہاکی ٹیم کی طرح کھلوانا چاہتے تھے اور اس وجہ سے ہی وہ ورلڈ کپ جیتی۔
مینوٹی نے بعد ازاں کراچی میں عبدالوحید خان کو ایک ٹیلی گرام کے ذریعے ان کا شکریہ ادا کیا تھا اور اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ پاکستان ہاکی کی حکمت عملی ان کیلئے ورلڈ کپ جیتنے میں مددگار ثابت ہوئی تھی۔

مزید خبریں
-
پاکستان ویمنز انڈر 19 اور جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 کے درمیان ٹی20 سیریز کا آج سے آغاز
-
نو عمر لڑکے سے زیادتی کے الزام میں فیفا ورلڈ کپ سے ڈراپ ہونے والا ریفری چل بسا
-
فیفا ورلڈکپ میں فرانس اور اسپین کا پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا
-
ناصر حسین نے اینڈی فلاور کو میک کولم کا بہترین متبادل قرار دے دیا
-
ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان ٹیم نے کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کرلی
-
دورۂ ویسٹ انڈیز پر کپتان بابراعظم کا ذمہ داری ملنے پر فخر کا اظہار
-
فائقہ ریاض کامن ویلتھ گیمز سے قبل انفرادی ٹریننگ پر مجبور
-
ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں اپنے اعزاز کے دفاع کیلئے تیار
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جدید GPS پلیئر ٹریکنگ سسٹم متعارف کرا دیا
-
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم آج ویسٹ انڈیز روانہ
-
آئی سی سی اجلاس، ون ڈے کرکٹ کو 40 اوورز تک محدود کرنے کی بات نہ ہوسکی
-
فیفا کے صدر کا مستقبل میں 64 ٹیموں کا ورلڈکپ کروانے کا عندیہ