May 05, 2024 | 06:16 pm

اذلان شاہ کپ: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، کوریا کو 0-4 سے زیر کردیا

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی۔ اس مرتبہ جنوبی کوریا کو 4-0 سے شکست دے دی۔

ملائیشین شہر اپوہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے کوریا کو آؤٹ کلاس کردیا۔

پاکستان کے حنان شاہد، ارشد لیاقت، غضنفر علی اور سفیان خان نے گول کیے۔ سفیان خان نے پنالٹی کارنر جبکہ باقی تینوں کھلاڑیوں نے فیلڈ گول کیے۔

اس سے قبل پاکستان نے ایونٹ کے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 4-5 سے ہرایا تھا۔

پاکستان اذلان شاہ ہاکی کپ میں تیسرا میچ 7 مئی کو جاپان کے خلاف، 8 مئی کو کینیڈا کے خلاف جبکہ 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ گروپ اسٹیج کی 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔