May 04, 2024 | 11:54 pm
آئی پی ایل سے ممکنہ تصادم، پی ایس ایل 2025 کیلئے اہم پلیئرز کو قبل از وقت سائن کرنے پر غور
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگلے سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ممکنہ تصادم کے پیش نظر اہم پلیئرز کو قبل از وقت سائن کرنے پر غور شروع کردیا۔ ان پلیئرز کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل پلیئرز سے زیادہ رقم ملے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025 پی ایس ایل کےلیے 7 اپریل سے 20 مئی کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔ ان تاریخوں میں انڈین پریمیئر لیگ بھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اہم پلیئرز کی دستیابی کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس مسئلے سے نمٹنے کےلیے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ 6 سے 12 پلیئرز کی ایک فہرست تیار کرے گی۔ یہ فہرست پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مل کر تیار کریں گی اور یہ ان پلیئرز پر مشتمل ہوگی جن کی پی ایس ایل میں شرکت کی گارنٹی ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ ان پلیئرز کو مارکی پلیئر کا درجہ ضرور حاصل ہوگا تاہم یہ ڈرافٹ سے پک ہوں گے اور پلاٹینم کیٹیگری سے پک کیے جائیں گے۔ تاہم انہیں دیگر پلاٹینم پلیئرز سے اضافی معاوضہ دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مارکی پول کے پلیئرز کو ساڑھے تین لاکھ سے چار لاکھ ڈالرز تک رقم دی جاسکتی ہے۔ اس وقت پلاٹینم پلیئر دو لاکھ ڈالرز تک کی رقم ملتی ہے۔

مزید خبریں
-
معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کپتانوں کا فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے، چیئرمین پی سی بی
-
اولی پوپ کا کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں ایسا ریکارڈ جو ٹنڈولکر بناسکے نہ بریڈمین
-
اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز 0-3 سے آسٹریلیا کے نام
-
نور زمان ایس چیلنجر اسکواش ٹور کے فائنل میں پہنچ گئے
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور سب ٹیمیں آئیں گی: چیئرمین پی سی بی
-
زم آفرو ٹی 10 کے لیے کوچز کا اعلان کردیا گیا
-
زم ایفرو ٹی10 میں چھ پاکستانی کرکٹرز شامل
-
چیمپئنز کپ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کے درمیان فرق کو کم کرے گا: ندیم خان
-
پاکستان کرکٹ کے مستقبل کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس
-
جیمز اینڈرسن دورہ پاکستان میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے
-
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر