May 04, 2024 | 11:47 pm

پاکستان وائٹ بال کرکٹ کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی کھلاڑیوں سے آن لائن میٹنگ

رپورٹ: سہیل عمران ۔۔۔پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے آن لائن میٹنگ کی ہے۔

اس ورچوئل میٹنگ میں گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔

خیال رہے کہ گیری کرسٹن اس وقت آئی پی ایل ٹیم کیساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

گیری کرسٹن آئی پی ایل اسائنمنٹ ختم ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں گیری کرسٹن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال فارمیٹ کا ہیڈ کوچ بنایا۔

پاکستان ٹیم نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاریوں کا آج سے آغاز کر دیا ہے۔