May 04, 2024 | 09:01 pm

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 4-5 سے ہرادیا۔

ملائیشین شہر اپوہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستانی ٹیم تین کوارٹرز تک 2-3 کے خسارے میں تھی۔

آخری کوارٹر میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے عمدہ کھیل پیش کیا اور تین گول اسکور کردیے۔

پاکستان کے ڈریگ فلکر سفیان خان ایونٹ کے پہلے روز ہیٹ ٹرک اسکور کرنے میں کامیاب رہے جبکہ زکریا حیات اور ابوبکر محمود نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم کوریا کے خلاف کل پاکستانی وقت کے مطابق 3:15 بجے دوپہر پول کا اپنا دوسرا میچ کھیلے گی۔